ریاست میں بڑی صنعتوں کے ساتھ چھوٹی صنعتوں کو بھی مساوی مواقع اور ترغیبات دی جائیں گی: وزیر صنعت
Awaz E Bihar••0 ویوز•2 منٹ پڑھیں
پٹنہ، 28 فروری (اے بی این):وزیر صنعت ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے سنیچر کو وکست بھارت2047 کے قومی ہدف میں بہار کی فعال اور موثر شمولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بڑی صنعتوں کے ساتھ چھوٹی، انتہائی چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کو بھی مساوی مواقع اور ترغیبات فراہم کی جائیں گی۔ دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں منعقد ڈیسٹینیشن بہار ایکسپو 2026 کے تیسرے دن کے پروگرام کا افتتاح نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وزیر صنعت ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال نے کیا۔ اس موقع پر وزیر صنعت ڈاکٹر جیسوال نے کہا کہ بہار اب صنعتی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور ریاستی حکومت کا عزم ہے کہ بہار کو خود کفیل اور خوشحال صنعتی ریاست بنایا جائے۔ انہوں نے وکست بھارت 2047 کے قومی ہدف میں بہار کی فعال اور موثر شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بڑی صنعتوں کے ساتھ ساتھ بڑی صنعتوں کے ساتھ چھوٹی، انتہائی چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کو بھی مساوی مواقع اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر جیسوال نے کہا کہ مستحکم حکمرانی، صنعت دوست پالیسیوں اور مضبوط بنیادی ڈھانچے کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے ابھرتے شعبوں میں بھی بہار تیزی سے امکانات کا مرکز بنتا جا رہا ہے، جو ریاست کو مستقبل کی معیشت میں مضبوط مقام دلائے گا۔