بہار میں سیاحت و ایکوٹوریزم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی: نتیش کمار
Awaz E Bihar••0 ویوز•10 منٹ پڑھیں
پٹنہ 28جنوری:(اے بی این ) وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج دربھنگہ ضلع کے ناگندر جھا اسٹیڈیم میں منعقد جن سمواد پروگرام میں شامل ہوئے ۔ جن سمواد پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ 24 نومبر 2005 کو پہلی مرتبہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنی تھی، تب سے ریاست میں قانون کی حکمرانی موجود ہے اور ہم مستقل طور پر ترقی کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔یاد ہے نہ پہلے کیا حالت تھی؟۔ لوگ شام کے بعد لوگ گھر سے باہر نہیں نکلتے تھے۔ سماج میں بہت تنازعہ تھا، کتنا ہندوؤں اور مسلمانوں کے مابین تنازعہ ہوتا تھا؟۔ تعلیم کی کیا حالت تھی۔ بہت کم بچے پڑھتے تھے۔ بہت کم پڑھائی ہو تی تھی ۔ پہلے علاج کا مکمل انتظام نہیں تھا۔ سڑکیں بہت کم تھیں اور جو تھیں ان کا برا حال تھا۔ بجلی کی فراہمی بہت کم جگہوں پر تھی۔ ہم لوگ شروع سے ہی بہار کے ترقیاتی کاموں میں لگے ہیں۔ اب کسی بھی طرح کے خوف اور دہشت کا کوئی ماحول نہیں ہے۔ ریاست میں محبت، بھائی چارے اور امن کا ماحول ہے۔ ہندو مسلم تنازعہ نہیں ہو تا ہے اس کے لئے سال 2006 سے ہی، قبرستانوں کی گھیرا بندی شروع کی گئی ہے۔پہلے تقریبا 8 ہزار قبرستانوں کی گھیرابندی کی گئی،بعدمیں کچھ اور قبرستانوں کو نشانزد کیا گیا جن کی گھیرا بندی کی جارہی ہے۔سال 2016 کے بعد سے، 60 سال سے زیادہ قدیم ہندو مندروں کوکی گھیرا بندی کی گئی۔اب تمام شعبوں میں ترقی ہور ہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شروع سے ہی تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر سڑکوں اور پل لیوں کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ سال 2015 میں سات نشچے کے تحت ہر گھر تک بجلی،ہر گھر تک نک کا جل، ہر گھر تک اجابت خانہ اور ٹولوں کو پکی سڑکوں سے جوڑنے کا کا مکمل کیا گیا ہے۔ سال 2018 میں ہی ہر گھر بجلی پہنچادی گئی ہے۔ حکومت کے ذریعہ شروع سے ہی بہت کس شرح پر بجلی دی گئی ہے اب تقریبا تمام گھریلوصارفلین کو بجلی مفت دی جارہی ہے۔ سال 2020 میں سات نشجے 2 کے تحت تمام منصوبویں پر بہت کام ہوا ہے اور جو بھی کام باقی ہے انہیں جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔ سات نشچے 2 کے تحت ہی نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ نوکریاں اور 10 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب تک 10 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں اور 40 لاکھ کو روزگار دیاجا چکا ہے۔ مجموعی طور پر 50 لاکھ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ اگلے پانچ برسوں میں 1 کروڑ نوجوانوں کو نوکری اور روزگار فراہم کرنے کا ہدف ہے۔ حکومت نے اپنے آغاز سے ہی سماجی کے تمام طبقات کی ترقی کی حمایت کی ہے۔ ہندو، مسلم، اونچی ذات، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، دلت یا مہادلیت سبھی کے لیے کام کیا گیا ہے۔ تمام بزرگوں، معذوروں اور بیوہ خواتین کے لیے پنشن کی رقم 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کر دی گئی ہے جس سے 1کروڑ 14 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ جولائی 2024 کے بجٹ میں بہار کو خصوصی مالی مدد کی شکل میں سڑک، صنعت، ہیلتھ، سیاحت، سیلاب پر قابو پانے کے لیے کثیر رقم دینے کا اعلان کیا گیا۔ فروری 2025 کے بجٹ میں بہار میں مکھانا بورڈ، ایئر پورٹ کا قیام، مغربی کوسی نہر کے لیے مالی مدد وغیرہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سال 2018 میں ملک کی کچھ ریاستوں میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کا انعقاد ہوا تھا،2025 میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کا انعقادبہار میں ہوا جو فخر کی بات ہے۔ اس سب کے لیے جناب نریندر مودی جی کو سلام کر تے ہیں۔جناب نریندر مودی جی کئی مرتبہ بہار آئے ہیں اور ان کے ذریعہ ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد،افتتاح، کیا گیا ہ ے۔ ان تمام منصوبوں پر اب تیزی سا کام ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہار میں آئندہ 5برسوں (2025سے 2030) میں کئی کام کرائے جائیں گے۔حکومت کے ذریعہ پہلی مدت2005-2010، دوسرے کام کی مدت میں 2010-2015، تیسری مدت 2015-2020 اور چوتھی مدت 2020-2025کو ملا کر ہر شعبے میں کام ہواہے، چاہے وہ تعلیم، صحت، سڑکیں، بجلی ہو یا زراعت۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ترقی کی رفتار اب مزید تیز کی جائے گی۔ مرکزی حکومت بھی مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔آئندہ 5برسوں کے لیے سات نشچے 3 کو نافد کر دیا گیا ہے۔(1) دوگنا روزگار، دوگنی آمدنی کے تحت، ریاست کی فی کس اوسط آمدنی کو دوگنا کیا جائے گا۔اوراس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ خواتین روزگاراسکیم کے تحت ہر خاتون کو 10 ہزارروپے دیے گئے ہیں۔ جن کا روزگار بہتر ہو گا ان کو 2 لاکھ روپے تک کی امداد دی جائے گی۔ اگلے 5 برسوں میں نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ایک نیا یوتھ ایمپلائمنٹ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے۔ خوشحال صنعت، بااختیار بہار پہل کے تحت اگلے پانچ برسوں میں صنعتیں لگانے پر پورا زور دیا جائے گا۔ تمام اضلاع میں انڈسٹریل زونز قائم کیے جائیں گے۔ نئی بڑی صنعتوں کے لیے مفت زمین اور گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ پرانی، بند شوگر ملیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ زرعی ترقی ریاست کے خوشحالی پروگرام کے تحت زرعی ترقی کے لیے پہلے ہی کافی کام کیا جا چکا ہے۔ اس کام کو مزید تیز کرنے کے لیے بہار مارکیٹنگ پروموشن کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مکھانہ کی پیداوار کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ڈیری اور ماہی پروری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔’اعلیٰ تعلیم روشن مستقبل‘کے تحت ریاست میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ہر بلاک میں آدرش اسکول اور ڈگری کالج کھولے جائیں گے۔ ایک نئے ایجو کیشن سیٹی کی تعمیر کی جائے گی۔ آسان صحت،محفوظ زندگی کے تحت طبی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضلع اور بلاک کے اسپتالوں کو خصوصی طبی سینٹر بنا یا جائے گا۔ ریاست میں مشہور پرائیوٹ اسپتالوں کے قیام کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ سرکاری ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر روک لگانے کی پالیسی لائی جائے گی۔’مضبوط بنیاد،جدید توسیع‘ کے تحت بنیادی انفرا اسٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا۔جس میں شہروں کی ترقی اور نئے منتخب شہروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 5نئے ایکسپریس وے سڑکوں کی تعمیر اور دیہی سڑکوں کو 2لین چوڑا کیا جائے گا۔ تمام خواہشمند لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر سولرپینل لگائے جائیں گے۔ بہار میں سیاحت اور ایکوٹوریزم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔پٹنہ میں اسپورٹ سیٹی کا فروغ اور کھلاڑیوں کو سرکاری نوکری دی جائے کی۔ سب کا سمان،جیون آسان کے تحت جدید تکنیکی اور اچھے انتظام کے توسط سے ریاست کے تمام شہریوں کی زندگی کو آسان بنا یا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری ریاست مسلسل ترقی کر رہی ہے۔ ان دنوں کام میں مزید تیزی آئی ہے۔ اگلے 5 برسوں میں مزید کام شروع کیے جائیں گے، جو بہار کو نمایاں طور پر آگے بڑھائیں گے۔ مرکزی حکومت بھی مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ اس سے پہلے دربھنگہ کی کیا حالت تھی۔ 2005 سے پہلے کی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ ہم نے دربھنگہ ضلع میں تمام ترقیاتی کام کیا ہے۔ خواتین آئی ٹی آئی اورتمام سب ڈویزن میں آئی ٹی آئی قائم کی گئی ہیں۔ دربھنگہ میڈیکل کالج اور اسپتال کو 2500 بیڈ کا بنا یا جارہا ہے۔دربھنگہ میں بہار کا دوسرا ایمس قائم کیا جارہا ہے جی این ایم اور پارامیڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیے گئے۔ دربھنگہ تارا منڈل اور سائنس میوزیم تعمیر کرا یا گیا ہے ۔ دربھنگہ ضلع میں کرپوری ہاسٹل اور 6 رہائشی اسکول تعمیر کیے گئے ہیں۔ بہت سے پل اورپلیوں کی تعمیر کی گی ہے، کشیسور استھان سے پھول توڑا گھاٹ روڈ اور پلوں کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ دربھنگہ ،سمستی پور پل اور سڑک کی تعمیر کرائی گئی ہے ۔ سال 2020سے دربھنگہ ایئر پورٹ سے لوگوں کے لیے ہوائی سروس شروع کی گئی ہے ۔ اب اس ایئر پورٹ کی مزید توسیع کی جارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دسمبر 2024 اور جنوری اور فروری 2025 کے مہینوں میں، پرگتی یاترا کے دوران، میں نے تمام اضلاع کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کو دیکھا اور کوتاہیوں کو پورا کرنے کے لئے دربھنگہ ضلع کی8 اسکیموں کی منظوری دی گئی، جس پر کام جاری ہے، جنہیں جلد پورا کیا جائے گا۔ قدم بس اڈہ کی جگہ پر نئے بس اڈے کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ دربھنگہ کے تین تالابوں کی تزئین کاری ، کرائی کی جارہی ہے ۔ دربھنگہ شہر میں آر او بی کی تعمیر شروع کرا دی گئی ہے ۔ شہر کی اہم سڑکوں کو چوڑا کیا جارہا ہے ۔ دربھنگہ میڈیکل کالج سے ہائیوے تک ایلیویٹیڈ روڈ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ شوبھن بائی پاس سرک کو فور لین چورا کیا جارہا ہے ۔ کشیشور ناتھ میں بائی پاس کی تعمیر کرائی جارہی ہے ۔ سات نشچے-3 کے تحت، اگلے 5 برسوں 2025 اور 2030 کے درمیان دربھنگہ ضلع میں بہت سارے کام انجام دیئے جائیں گے۔ روزگار کے لئے ضلع کی 5 لاکھ 58 ہزار خواتین کو 10 ہزار روپے کی رقم دی گئی ہے۔ ان کو اپناروزگار آگے بڑھانے کے لئے 2 لاکھ روپے تک کی اضافی مدد بھی دی جائے گی۔ دربھنگہ ضلع میں صنعتی علاقہ قائم کرکے نئی صنعتیں قائم کی جائیں گی۔ ڈیری کو فروغ دینے کے لئے ضلع کے 1ہزار269 گائوں میں دودھ پیدا وار کمیٹی تشکیل دی جائیں گی تمام 329 پنچایتوں میں سدھا دودھ فروخت سیٹر کھولے جائیں گے۔تمام 18بلاکوں میں ماڈل اسکول اور ڈگری کالج تمام قائم کیے جائیں گے بلاکوں میں قائم کیے جائیں گے۔ تمام 18 کمیونٹی ہیلتھ مراکز کو خصوصی اسپتالوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا، اور دربھنگہ صدر اسپتال کو ایک سپر اسپیشلٹی اسپتال میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ دربھنگہ ضلع میں کھیلوں کے لیے ایک سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائے گا۔ 'سب کا سماں-زندگی آسان (سب کا اعزاز - آسان زندگی) نشچے کے تحت مشکلات کو دور کیا جائے گا اور لوگوں کے لیے سرکاری خدمات تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا۔ یہ اقدامات ضلع کی مجموعی ترقی کا سبب بنیں گے۔ مرکزی حکومت بھی مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اب بہار نمایاں طور پر ترقی کرے گا اور ملک کی ترقی یافتہ ریاستوں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ ہماری پچھلی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ جب انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے اپنی اہلیہ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بٹھادیا۔ انہوں نے کسی کے لیے کچھ نہیں کیا یہاں تک کہ خواتین کے لیے بھی کچھ نہیں کیا۔ تمام کام ہماری حکومت میں ہو رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں بہار مزید ترقی کرے گا۔ بہار ترقی کرے گا تو آپ لوگ بھی ترقی کریں گے۔ اس موقع پرنائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری، جے ڈی یو کے قومی کارگزار صدر اور ایم پی جناب سنجے کمار جھا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، سماجی فلاح کے وزیر جناب مدن سہنی، بی جے پی کے ریاستی صدر اوررکن اسمبلی جنا ب سنجے سرائوگی، رکن اسمبلی جناب جیویش کمار، رکن اسمبلی جناب ونے کمار چودھری، رکن اسمبلی جناب اتیریک کمار، ایم ایل اے رکن اسمبلی جناب راجیش کمار منڈل، رکن اسمبلی جناب مراری موہن جھا، رکن اسمبلی جناب ڈاکٹر رام چندر پرساد،رکن قانون ساز کونسل جناب ہری سہنی، سابق ارکان پارلیمنٹ، سابق ارکان اسمبلی، سابق ارکان قانون ساز کونسل ، عوامی نمائندوے اور بڑی تعدادمیں عام لوگ موجودتھے۔