ریاست کی تمام بند چینی ملوں کو جلد شروع کریں :وزیر اعلیٰ
Awaz E Bihar••0 ویوز•3 منٹ پڑھیں
وزیر اعلیٰ نے 7 نشچے - 3 کے تحت’خوشحال صنعت - مضبوط بہار‘ کے لئے کئے جا رہے کام کا جائزہ لیا پٹنہ، 13 فروری، 2026: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع سنکلپ آڈیٹوریم7نشچے 3 کے تحت ''خوشحال صنعت مضبوط بہار'' کے لیے کیے جا رہے کام کا جائزہ لیا۔ محکمہ صنعت کے سکریٹری مسٹر کندن کمار نے وزیر اعلیٰ کو’خوشحال صنعت مضبوط بہار‘ سے متعلق مختلف پہلوؤں پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن دیا۔ محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ اور گنے کی صنعت محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سینتھل کمار نے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے متعلقہ محکموں کے ذریعہ کئے جارہے کام کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ گنے کی صنعت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے سینتھل کمار نے بتایا کہ گوپال گنج ضلع میں ساساموسا شوگر مل جلد ہی دوبارہ شروع کی جائے گی۔ جائزہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں بند تمام شوگر ملوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کریں۔ریاست میںمغربی چمپارن ضلع کے چنپٹیا ، مشرقی چمپارن ضلع میں بارچکیا اور موتیہاری، گوپال گنج کے ساساموسا، سارن ضلع کے میں مدھورا، مظفر پور ضلع کے موتی پور، سمستی پور ضلع کے سمستی پور اور دربھنگہ ضلع میں سکری اور ریام چینی ملیں بند ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ ساساموسا شوگر مل جلد شروع کی جا رہی ہے۔ باقی بند شوگر ملوں کو بھی جلد از جلد شروع کرائیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 7 نشچے پارٹ 3 کے تحت ’خوشحال صنعت، مضبوط بہار‘ اسکیم کے نفاذ کو مناسب طریقے سے اور تیزی سے مکمل کریں۔ پرانی بند شوگر ملوں کے شروع ہو نے سے کسانوں کو کافی فائدہ ہوگا اور روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ ریاست میں نئی چینی ملوں کے قیام کے لیے بھی کارروائی کی جائے۔ بہار کو ملک کی 5 ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بنانے کے لیے ایک ایکشن پلان کے ساتھ مرحلہ وار کام کریں۔ جائزہ میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، ڈیولپمنٹ کمشنر مسٹر مہر کمار سنگھ، گنے کی صنعت محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر کے سینتھل کمار، ریونیو اوراصلاح اراضی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر سی کے۔ انل، محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے سکریٹری مسٹر ابھے کمار سنگھ، محکمہ صنعت کے سکریٹری مسٹر کندن کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر کمار روی، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، محکمہ کو آپریٹو کے سکریٹری جناب دھرمیندر سنگھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔