منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
وزیر اعلیٰ نے سید پور اور باقر گنج میں زیر زمین نالہ اور سڑک تعمیر کا معائنہ کیا
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

وزیر اعلیٰ نے سید پور اور باقر گنج میں زیر زمین نالہ اور سڑک تعمیر کا معائنہ کیا

Awaz E Bihar•2 مارچ، 2026 کو 11:57 AM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سید پور انڈر گراؤنڈ نالہ تعمیر کے ساتھ ساتھ سڑک تعمیر کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران پٹنہ ڈویڑن کے کمشنر انیمیش پراسر اور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے وزیر اعلیٰ کو اس منصوبہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ہم پہلے کئی بار آکر دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سید پورنالہ کا بہتر طریقے سے تعمیر کریں، اس کے اوپر فورلین سڑک تعمیر کاکام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ بہت امید افزا ہے۔ اس کی تعمیر سے سید پور، راجندر نگر، مصلح پور ہاٹ، گائے گھاٹ اور پہاڑی علاقوں میں ٹریفک بھیڑ میں کمی آئے گی اور مقامی لوگوں کو نیو پٹنہ بائی پاس سے جڑنے کے لیے ایک متبادل راستہ فراہم ہوگا۔
فور لین سڑک نہ صرف شہر کے رہائیشوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔ غور طلب ہے کہ 9ڈرینج پمپنگ اسٹیشن اور ایک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کا پانی سید پور نالہ سے گزرتا ہے۔ بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ، محکمہ شہری ترقی کے تحت 259.81 کروڑ روپے کی لاگت سے سید پور نالہ پر پہاڑی تک زیر زمین نالے کے ساتھ ایک سڑک تعمیر کر ایا جاہارہا ہے۔
اس نالے کی لمبائی 5.61 کلومیٹر ہے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے باقر گنج انڈر گراؤنڈ نالہ کے ساتھ ساتھ سڑک تعمیر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کام کو موثر اور تیزی سے مکمل کریں۔ اس کی تعمیر سے علاقے میں آبی نکاسی میں بہتری آئے گی اورآبی جماؤ کا خاتمہ ہوگا۔ نالے کے اوپر سڑک تعمیر سے علاقے میں آمدورفت میں آسانی ہوگی۔
باقرگنج نالہ پٹنہ شہر کے اندرونی حصے میں آبی نکاسی کا ایک بڑا نظام ہے، جو اوما سنیما ہال سے نکل کر انٹا گھاٹ پر گنگا ندی کی طرف بہتا ہے۔ یہ نالہ شہر کے کئی علاقوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں سے گزرتا ہے۔ یہ برسات کے موسم میں آبی نکاسی کا ایک اہم راستہ ہے۔
اس منصوبے کے تحت نالے کے اوپر تقریباً 1.4 کلومیٹر لمبی سڑک بنائی جا رہی ہے جس سے ٹریفک اور آبی نکاسی دونوں میں بہتری آئے گی۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی،وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، پٹنہ ڈویڑن کے کمشنر انیمیش پراسر، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم، پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کارتکیہ کے شرما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•6 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•6 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•6 ویوز