منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
چار لیبر کوڈ مزدوروں کو بے اختیار کرنے اور سرمایہ داروں کی من مانی کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی سازش ہے: دیپانکر
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

چار لیبر کوڈ مزدوروں کو بے اختیار کرنے اور سرمایہ داروں کی من مانی کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کی سازش ہے: دیپانکر

Awaz E Bihar•12 فروری، 2026 کو 07:40 PM•2 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 12 فروری (اے بی این) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ- لیننسٹ کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ نے الزام لگایا کہ مرکز کی جانب سے لائے گئے 4 لیبر کوڈ مزدوروں کو حقوق سے محروم کرنے اور سرمایہ داروں کی من مانی کو قانونی تحفظ دینے کی سازش ہیں۔ مسٹر بھٹاچاریہ نے آج مرکزی ٹریڈ یونینوں کی جانب سے بلائی گئی ملک گیر ہڑتال کی حمایت میں ڈاک بنگلہ چوراہے پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کی اس تاریخی ہڑتال کو کھیت مزدوروں، کسانوں، طلبہ اور نوجوانوں کی وسیع حمایت حاصل ہوئی ہے جو حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف بڑھتے عوامی غصے کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے لائے گئے 4 لیبر کوڈ مزدوروں کو حقوق سے محروم کرنے اور سرمایہ داروں کی من مانی کو قانونی تحفظ دینے کی سازش ہیں۔ یہ لیبر کوڈ مزدوروں کو منظم ہونے اور اپنے حقوق کے لیے لڑنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح کسانوں کی تاریخی تحریک نے تین زرعی قوانین کو واپس لینے پر حکومت کو مجبور کیا، اسی طرح مزدوروں کی جدوجہد سے 4 لیبر کوڈ بھی واپس کرائے جائیں گے۔ جنرل سکریٹری نے کہا کہ منریگا قانون کھیت مزدوروں اور دیہی غریبوں کو روزگار کی ضمانت دینے کے لیے بنایا گیا تھا۔ مزدور تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ منریگا کے تحت 200 دن کا روزگار اور کم از کم 600 روپے یومیہ مزدوری یقینی بنائی جائے۔
لیکن اس کے برعکس انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے مزدوروں کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے اور ایسی پالیسیاں نافذ کی ہیں جن سے دیہی بے روزگاری بڑھے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ملک کی زراعت کو بڑی کمپنیوں اور امریکہ کے مفادات کے سامنے گروی رکھ دیا ہے۔ زرعی شعبے کو غیر ملکی دباؤ کے لیے کھولنا قومی مفادات کے خلاف ہے اور ملک کی 60 فیصد آبادی کی زندگی پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔ مسٹر بھٹاچاریہ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے ذریعے تعلیم کی نجکاری کو بڑھایا جا رہا ہے، وفاقی ڈھانچے کو کمزور کیا جا رہا ہے اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی نظریات مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مزدور، کسان، طلبہ اور نوجوان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہوں اور جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•1 ویوز