منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
خواتین انٹرپرینیورشپ کو نئی پرواز ملے گی، بی آر ٹی پی-جیویکا 3 کی منظوری
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

خواتین انٹرپرینیورشپ کو نئی پرواز ملے گی، بی آر ٹی پی-جیویکا 3 کی منظوری

Awaz E Bihar•1 مارچ، 2026 کو 07:46 PM•0 ویوز•3 منٹ پڑھیں

پٹنہ، یکم مارچ(اے بی این )قومی دیہی جیویکا مشن اور ورلڈ بینک کی مالی امداد سے پہلے کے پروجیکٹوں کو مضبوط کرنے کے لیے، ریاست میں" نیا بہار دیہی تبدیلی پروجیکٹ (بی آر ٹی پی) - جیویکا -3 کو منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ دیہی ترقیات کے پرنسپل سکریٹری پنکج کمار کے ذریعہ جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ اس اسکیم کو منظوری دینے کا مقصد ریاست میں پیداواری صلاحیت، آمدنی روزگار کے مواقع کو بڑھانا اور سیلف ہیلپ گروپ کی مصنوعات کو بڑھانا ہے۔ اس منصوبے کی مدت چھ برس ہے جس پر مالی سال27- 2026 سے عمل کیا جائے گا۔ اس کی کل لاگت تین ہزار کروڑ روپے مقرر ہے۔ عالمی بینک کل رقم کا 70 فیصد اور ریاستی حکومت 30 فیصد برداشت کرے گی۔
پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ مقررہ ہدف کے مطابق زرعی مصنوعات، مویشیوں اور غیر زرعی مصنوعات اور خدمات کے لیے منڈی کی ترقی کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ کمیونٹی ماڈل، ویلیو چین انفراسٹرکچر کی ترقی، برانڈنگ، مارکیٹنگ، ڈیجیٹل اور مالیاتی ڈھانچہ بین الاقوامی تجارت اور تجارت کے لیے ایک نئی راہ پیدا کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے لیے کئی بنیادی ڈھانچے تیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پی-جیویکا 3 میں بنیادی فوکس پراجیکٹ مینجمنٹ ہے جس میں خود انحصار کمیونٹی اداروں کی ترقی اور مضبوطی، اقتصادی کلسٹر اور انٹرپرینیورشپ، کثیر شعبوں کی اقتصادی ترقی کے لیے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے نظام ہیں۔ مذکورہ اقدامات کے تحت بہار میں سیلف ہیلپ گروپس، گاؤں اور کلسٹر تنظیموں کے ساتھ پروڈیوسر کمپنیوں کی صلاحیت کو بڑھایا جائے گا۔ اس کی مدد سے ریاست میں سولر مارٹ، زراعت، جنگلات، ماہی پروری اور غیر زراعت پر مبنی صنعتوں، صنعت کاروں اور مصنوعات کو فروغ دیا جائے گا۔ بنیادی طور پر ماہی پروری، ڈیری، پولٹری، مچھلی اور شہد کی مکھیوں کے کاروبار کو ایک نئی شناخت ملے گی۔
پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی حکومت ریاست میں غیر زراعت پر مبنی کاروباری اداروں کو فروغ دینے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔ منصوبے کے تحت، گاؤں کی سطح پر گودام، کولڈ اسٹوریج، سیڈ پلانٹس، پروسیسنگ یونٹس، ہیچریوں، چِلنگ پلانٹس کے ڈیولپمنٹ کے ساتھ مارکیٹوں تک رسائی کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کیا جائے گا۔ یہ تاجروں کو نجی شعبے کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل بنائے گا اور ان کی پیداواری صلاحیت میں متوقع اضافہ ہوگا۔
پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ بی آر ٹی پی-جیویکا-3 کے تحت کل ایک ہزار کلسٹر سطح کی تنظیموں کو خود کفیل بنانے کی تیاری ہے۔ اس سے چھوٹی صنعتوں اور کاروبار سے وابستہ خاندان آسانی سے سماجی اور مالیاتی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ کلسٹر سطح کی تنظیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ منافع کا کچھ حصہ کمیونٹی سروسز میں دوبارہ لگائے۔ اس سے گروپ ممبران، دیہی صنعت کاروں اور موبائل بینکنگ، ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات کو حوصلہ ملے گا۔
اس تعلق سے دیہی ترقیات اور ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب شرون کمار نے کہا کہ بہار دیہی تبدیلی پروجیکٹ جیویکا خاندانوں اور گروہوں کی ترقی میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے کام کرے گا۔ اس سے دیہی علاقوں میں چھوٹی اور بڑی صنعتیں اور کاروبار مضبوط ہوں گے۔ ہزاروں، لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ریاست میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔
شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•6 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•6 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•6 ویوز