بدھ، 14 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
گوپال گنج: گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 لوگوں کی موت، 6 کی حالت سنگین
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

گوپال گنج: گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 لوگوں کی موت، 6 کی حالت سنگین

Awaz E Bihar
•14 اکتوبر، 2026 کو 08:34 AM•4 ویوز•2 منٹ پڑھیں

ضلع مجسٹریٹ سمیر سوربھ نے زخمیوں کے علاج کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کو بہتر طبی سہولیات دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔

بہار کے گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ وزیر تعلیم متھلیش تیواری کے اسمبلی حلقہ بیکنٹھ پور میں یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ شام تقریباً 6 بجے سلنڈر کا ریگولیٹر لگانے کے دوران گیس رساؤ کے سبب آگ لگ گئی، جس کی زد میں آ کر 17 افراد بری طرح جھلس گئے۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
زخمیوں میں 6 کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے اور انھیں بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں اب تک 2 لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔ مہلوکین میں ایک بچہ بھی شامل ہے، جس کی پی ایم سی ایچ لے جانے کے دوران موت ہو گئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد مزید ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔ واقعہ بیکنٹھ پور تھانہ حلقہ کے صفی آباد گاؤں کا ہے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی گوپال گنج کے ضلع مجسٹریٹ سمیر سوربھ صدر اسپتال پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے زخمیوں کے علاج کا انتظام دیکھا اور ڈاکٹروں کو علاج میں تیزی لانے کے ساتھ بہتر طبی سہولیات فراہم کرانے کی ہدایت دی۔ ضلع مجسٹریٹ سمیر سوربھ نے فوری علاج کے لیے ضروری وسائل کا انتظام بھی کرایا۔ اس کے بعد خود اسپتال پہنچ کر پورے معاملے کی جانکاری لی اور زخمیوں کو بہتر علاج دستیاب کرانے سے متعلق ضروری ہدایات دیں۔
اس حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد بیکنٹھ پور کے رکن اسمبلی اور بہار کے وزیر تعلیم متھلیش تیواری دیر شب صدر اسپتال پہنچے۔ انھوں نے زخمیوں سے ملاقات کر ان کا حال جانا اور جاری علاج کی جانکاری لی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سبھی متاثرین کو بہتر علاج کے لیے اگلے دن پی ایم سی ایچ کے ’برن وارڈ‘ میں منتقل کیا جائے گا۔ متھلیش تیواری نے اس حادثہ کو انتہائی افسوسناک بتایا اور کہا کہ صبح جائے حادثہ پر جا کر پورے معاملے کی جانکاری لیں گے۔ ساتھ ہی متاثرہ کنبوں کو مناسب معاوضہ دلانے کی بات بھی کہی۔
شیئر کریں:

Awaz E Bihar

تجربہ کار صحافی اور مصنف

متعلقہ خبریں

ایک ہی گھر سے اٹھیں سات بچیوں کی ارتھیاں
بہار

ایک ہی گھر سے اٹھیں سات بچیوں کی ارتھیاں

Awaz E Bihar•14 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•2 ویوز
بہار پولیس میں بڑا فیصلہ، 49 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کا اضافی چارج
بہار

بہار پولیس میں بڑا فیصلہ، 49 انسپکٹروں کو ڈی ایس پی کا اضافی چارج

Awaz E Bihar•14 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز
جہان آباد قتل عام معاملہ: ثبوتوں کی کمی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ غائب، 9 ملزمین بری
بہار

جہان آباد قتل عام معاملہ: ثبوتوں کی کمی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ غائب، 9 ملزمین بری

Awaz E Bihar•14 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•0 ویوز