وزیر اعلیٰ نے آج 2500 کروڑ روپے کی رقم 25 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں 10,000 روپے فی مستفید کے حساب سے منتقل کیا
Awaz E Bihar••0 ویوز•7 منٹ پڑھیں
'وزیر اعلی خواتین روزگار منصوبہ کے تحت اب تک 1 کروڑ 81 لاکھ مستفید خواتین کے کھاتوں میں 18 ہزار 100 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی ۔
پٹنہ، 16فروری 2026: وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج 1نے مارگ واقع 'سنکلپ'آڈیٹوریم سے وزیر اعلی خواتین روزگار کی مستفید25لاکھ خواتین کے اکاؤنٹ میں 10,000 روپے فی استفادہ کنندہ کے حساب سے 2500 کروڑ روپے کی رقم ریموٹ کے بٹن دبا کر منتقل کیا۔ اس سے پہلے 1 کروڑ 56 لاکھ مستفیدین خواتین کے کھاتوں میں 15 ہزار 600 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی جا چکی ہے۔ اب کل 18 ہزار 100 کروڑ روپے کی رقم 1 کروڑ 81 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں منتقل ہو چکی ہے۔
پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پروگرام میں بڑی تعداد میں ویڈیو کانفرنس سے منسلک تمام خواتین استفادہ کنندگان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج ’خواتین کی روزگار اسکیم‘ کے تحت 25 لاکھ خواتین کو اپنی پسند کا روزگار کرنے کے لیے 10،000 روپے کی امدادی رقم بھیجی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر 1 کروڑ 81 لاکھ خواتین کو اس کا فائدہ ملے گا۔ اس اسکیم میں دی گئی مدد سے خواتین کی بڑی تعداد نے اپنی پسند کا روزگار شروع کیا ہے۔ جو خواتین اپنا کاروبار اچھی طرح کرتی ہی انہیں 2 لاکھ روپے تک کی مزید امداد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کے بعد باقی ماندہ خاندانوں کو بھی جلد امداد دی جائے گی۔ اس سے ریاست کے تمام خاندانوں کی خواتین کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی خواتین کو مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔ پہلے بہار میں سیلف ہیلپ گروپس کی تعداد بہت کم تھی۔ سال 2006 میں ورلڈ بینک سے قرض لے کر ریاست میں سیلف ہیلپ گروپ بنایا گیااس سے منسلک خواتین کانام جیویکا رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 10,000 روپے کی یہ رقم آپ تمام خواتین کو اپنا کام شروع کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔ اس سے آپ کا خاندان خوش ہوگا اور بہار تیزی سے ترقی کرے گا۔ خواتین میں اعتماد دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے۔ ہم تمام لوگوں کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ریاست کی ترقی میں مرکزی حکومت کا بھی بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ آئندہ بھی سب کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
قابل ذکر ہے آئندی 5 برسوں(2025-2030) میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے سات نشچے 3 تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کے تحت پہلے 5برسوں میں پہلے نشچے 'دوگناروز گار دوگنا آمدنی' کے تحت اگلے 5 سالوں میں ریاست کی فی کس اوسط آمدنی کو دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ مہیلا روزگار یوجنا کے تحت ہر خاندان کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
ایک خاتون کو 10,000 روپے تک کی امداد دی جا رہی ہے۔ ریاستی حکومت نے 26 ستمبر سے 28 نومبر 2025 تک مجموعی طور پر 5 مرحلوں میں 1 کروڑ 56 لاکھ خواتین استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں رقم منتقل کی ہے۔ اس میں دیہی علاقوں میں 1 کروڑ 44 لاکھ اور شہری علاقوں میں 12 لاکھ مستفیدین کے کھاتوں میں رقم منتقل کی گئی ہے۔ آج کے پروگرام میں 25 لاکھ خواتین استفادہ کنندگان کو 10 ہزار روپے فی استفادہ کے حساب سے کل 2500 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی جا رہی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر 1 کروڑ 81 لاکھ خواتین اس اسکیم کا فائدہ حاصل کریں گی۔
۔آج کے پروگرام میں، 'وزیر اعلی خواتین روزگار منصوبہ' کے استفادہ کنندہ 'مسز۔ چندو بھارتی، جو مظفر پور ضلع کی رہنے والی ہیں اور وشنوی جیویکا سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ جیویکا دیدی ہیں انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔ وزیر اعلی کے سامنے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے مسز چندو دیوی نے کہا کہ ان کی زندگی میں کافی پریشانیاں تھیں۔ جیویکا گروپ میں شامل ہونے کے بعد میری زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے۔ جب وزیر اعلی خواتین روزگار یوجنا کے تحت ہمارے اکاؤنٹ میں 10,000 روپے کی رقم آئی تو یہ ہمارے لیے بہت بڑی مدد ثابت ہوئی۔ میں نے پہلے ہی 10 ہزار روپے قرض لیا تھا۔ دونوں رقم کو ملا کر ایک گائے خریدی۔گائے کے دودھ کا استعمال گھر میں کرنے لگی۔ساتھ ہی اس کی فروخت سے آمدنی بھی شروع کر دی۔ مجھے جیویکا سیلف ہیلپ گروپ سے مالی مدد ملی اور میرا اعتماد بھی بڑھ گیا۔ 2 لاکھ روپے کی اضافی امداد سے میں ایک سلائی سنٹر کھولوں گی خواتین کو سلائی سکھاؤں گی اور اپنی آمدنی میں بھی اضافہ کروں گی۔ تمام جیویکا دیدی بہت خوش ہیں اور انہیں ملنے والی 10,000 روپے کی رقم سے اپنا اپنا کام کر رہی ہیں۔ آپ نے بچوں کو کتابیں، کپڑے اور سب کچھ دیا ہے۔ تمام بچے اچھی طرح پڑھ رہے ہیں۔ تمام لوگ نل کے پانی، پکی گلیوں اور نالیوں کی اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ہمارے گھر میں بیت الخلا بنایا گیا تھا۔ چیف منسٹر اولڈ ایج پنشن اسکیم کی رقم 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کر دی گئی جس سے تمام ضعیف لوگ خوش ہیں۔ آپ نے جیویکا دیدی کے لیے بہت کچھ کیا ہے، ہم اس کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ میں آپ کی طویل اور صحت مند زندگی کی دعا کرتی ہوں۔
'وزیر اعلی خواتین روزگار یوجنا' کی استفادہ کنندہ مسز شبینہ خاتون جونالندہ ضلع کی رہنے والی ہیں اور موہادیہ جیویکا سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ ہیں انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔ محترمہ شبینہ خاتون نے وزیر اعلیٰ کے سامنے اپنا تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری زندگی چہاردیواری میں بند تھی ۔میں گھر سے باہر نہیں نکلتی تھی۔ جیویکا سیلف ہیلپ گروپ میں شامل ہونے کے بعد، میری زندگی میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ مہیلا روزگار یوجنا کے تحت ملنے والی 10,000 روپے کی رقم سے اپنا روزگار کر رہی ہوں۔ مجھے ملنے والی 2 لاکھ روپے کی اضافی رقم سے میں ایک گائے خریدوں گی اور دودھ کی فارمنگ کروں گی۔ آپ نے ہمیں خود انحصار بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلی ضعیفی پنشن اسکیم کی رقم 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے تمام ضعیف خوش ہیں اور بیٹوں اور بہوؤں کے محتاج نہیں ہیں۔ جیویکا سیلف ہیلپ گروپ ایک چھوٹے پودے کے طور پر لگایا تھا، آج اس نے برگد کی شکل اختیار کر لی ہے۔ آپ نے جیویکا دیدیوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ تمام جیویکا دیدی خوش ہیں، اس کے لیے ہم آپ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ہمیں سماج میں جیویکا دیدی کی شکل میں بہت عزت ملتی ہے۔ خواتین پولیس کی بڑی تعداد میں بحالی کی گئی ہے۔ ہر جگہ خواتین پولیس کی موجودگی سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمارے خلاف کوئی کچھ نہیں کہتا۔ سبھی کہتے ہیں کہ یہ شری نتیش کمار کی جیویکا دیدی ہیں۔ ہم لوگ بھی آپ کے خلاف بھی کچھ نہیں سنتے۔ آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور آپ کے لیے دعاگو ہیں۔
اس موقع پر 'خواتین روزگار اسکیم' پر مبنی ایک مختصر فلم کی دکھائ گئی۔ پروگرام میں نائب وزیر اعلی جناب سمراٹ چودھری،نائب وزیر اعلی جناب وجے کمار سنہا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، دیہی ترقی کے وزیرجناب شرون کمار، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، چیف سکریٹری مسؐر پرتیا امرت، دیہی ترقی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جناب پنکج کمار، شہری ترقیات اور ہاؤسنگ محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جناب ونے کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری مسٹرکمار روی، وزیر اعلیٰ کےاوایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ، جیویکا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر ہمانشو شرما، جیو کے ایڈیشنل چیف ایگزیکیٹیو آفیسر مسز ابھیلاشا کماری شرما اور دیگر سینئر افسران موجود تھے جبکہ تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ، مستفیدین اور معززین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جڑے ہوئے تھے۔