منگل، 13 اکتوبر، 2026
اردوहिन्दीEnglish
آواز ای بہار

آواز ای بہار

ای پیپر
اہم خبریںقومیسیاستکھیلبہارقومیسیاستکھیلمضامینعالمی خبریںمزید
  • اہم خبریں
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • اہم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
آواز ای بہار
  • ہوم
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • بہار
  • قومی
  • سیاست
  • کھیل
  • مضامین
  • عالمی خبریں
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
اردوहिन्दीEnglish

آواز ای بہار

بہار کی آواز — اردو، ہندی اور انگریزی میں تازہ ترین خبریں

زمرے

  • مقامی
  • قومی
  • سیاست
  • کاروبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • صحت
  • تعلیم

فوری لنکس

  • ہوم
  • ای پیپر
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط

نیوز روم

  • ادارتی پالیسی
  • تصحیح و شکایات
  • اشتہارات
  • نیوز روم رابطہ

زبانیں

  • اردو (Urdu)
  • हिन्दी (Hindi)
  • English

ہمیں فالو کریں

سبسکرائب

Email: awazebihar@gmail.com|Phone: +91-9473486854

© 2026 Awaz E Bihar Publications. جملہ حقوق محفوظ ہیں

Designed and Developed byZeloiteZeloite
نگرانی بیورو نے دو ماہ میں 28 مقدمات درج کیے: ڈائریکٹر جنرل جتیندر سنگھ گنگوار
  1. ہوم
  2. بہار
بہار

نگرانی بیورو نے دو ماہ میں 28 مقدمات درج کیے: ڈائریکٹر جنرل جتیندر سنگھ گنگوار

Awaz E Bihar•2 مارچ، 2026 کو 07:06 PM•6 ویوز•2 منٹ پڑھیں

پٹنہ، 02 مارچ (اے بی این) ویجیلنس انویسٹی گیشن بیورو نے سال 2026 کے جنوری تا فروری کے دوران بدعنوانی سے متعلق 28 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں، جو سال 2024 کے مقابلے میں 28 گنا اور 2025 کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہیں۔ یہ کامیابی مسلسل چھاپہ مار کارروائیوں اور ٹیم کو دی گئی خصوصی تربیت کا نتیجہ ہے۔ یہ باتیں پیر کوبیورو کے ڈائریکٹر جنرل جتیندر سنگھ گنگوار نے ایک پریس کانفرنس میں کہیں۔انہوں نے بتایا کہ سال 2023 کے جنوری۔فروری میں 10، سال 2024 میں صرف ایک اور سال 2025 میں سات مقدمات درج ہوئے تھے۔ اس طرح 2023 سے 2025 کے درمیان ابتدائی دو ماہ میں مجموعی طور پر 18 کیسز درج ہوئے، جبکہ صرف 2026 کے پہلے دو ماہ میں ہی 28 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل گنگوار کے مطابق ان مقدمات میں 7 لاکھ 99 ہزار روپے کی برآمدگی کی گئی ہے۔ تمام معاملات میں سرکاری ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے یا آمدنی سے زائد اثاثہ جات (ڈی اے) کے معاملات میں کارروائی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف کارروائی کے لیے نگرانی بیورو پوری طرح پرعزم ہے۔ ٹیم کو مسلسل تربیت دی جا رہی ہے، جس سے کارروائی کی رفتار اور موثریت میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تقریباً 25 برس کے اعداد و شمار کے مطابق اوسطاً ہر سال 72 مقدمات درج ہوئے، یعنی ماہانہ تقریباً چھ کیسز۔ تاہم 2025 میں کارروائی تیز ہونے کے سبب 122 مقدمات درج کیے گئے، یعنی اوسطاً ہر ماہ 10 سرکاری ملازمین کے خلاف کیس بنا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نگرانی بیورو کا دفتر 24 گھنٹے فعال ہے اور کارروائی کا عمل پہلے کے مقابلے میں زیادہ سہل ہو گیا ہے۔ سال 2025 میں 30 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں، جبکہ 2026 کے جنوری-فروری میں ہی چار مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔ کئی معاملات کو اسپیڈی ٹرائل میں لیا گیا ہے اور تقریباً 200 مقدمات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں رواں سال کے اختتام تک زیادہ سے زیادہ سزا دلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے بیورو کیمپس میں کینٹین عمارت کی مرمت و توسیع کے کام کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینٹین کے آغاز سے ملازمین کو سہولت ملے گی اور بیورو کے کام کاج میں مزید آسانی آئے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع
بہار

’’میڈل لائو، نوکری پائو‘‘ اسکیم سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور روزگار کے مواقع

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•6 ویوز
اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب
بہار

اقلیتی نوجوانوںکیلئے ریاستی کوچنگ اسکیم کا دائرہ وسیع ، دو برسوں میں 1,043 امیدوار کامیاب

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•اپڈیٹ•6 ویوز
گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ
بہار

گورکھپور-سلی گوڑی ایکسپریس وے پر منظوری کا انتظار، بہار کے آٹھ اضلاع میں زمین حصولیابی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ

Awaz E Bihar•13 اکتوبر، 2026•6 ویوز